• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر ناروے 5 فروری کومشعل بردار ریلی نکالے گی

اوسلو(ناصراکبر) پاکستان سمیت ناروے اور پوری دنیا میں کشمیری و پاکستانی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے،اس دن کو منانے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ تحریک کشمیر ناروے سمیت ناروے میں پاکستانی سیاسی، سماجی ومذہبی تنظیموں اور پاکستانی وکشمیری کمیونٹیز کے زیراہتمام 5 فروری کو شام ساڑھے پانچ بجے اوسلو ٹرین اسٹیشن سے پارلیمنٹ ہاوس تک مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی، تحریک کشمیر ناروے کے صدرشاہ حسین کاظمی، تحریک کشمیر ناروے کےنائب صدرحاجی محمدافضال، جنرل سیکرٹری چوہدری رفاقت علی طاہر ،عاطف اسلم اور دیگر نے کہا کہ دنیا بھر میں 5 فروری مظلوم کشمیریوں سےاظہارِ یکجہتی کے طور پہ منایا جاتا ہے،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیےاس ریلی میں شریک ہوں گے ، پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز،سیکرٹری جنرل علی اصغر شاہد، نائب صدر چوہدری محمداشرف ،جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر،نائب انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین، صدر پی پی پی یورپ چوہدری فاروق پسوال ،سینئررہنما میاں محمد اسلام، محمدالیاس کھوکھرا، پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے صدر شاہد تنویر، چیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ، چوہدری رفاقت علی، ذوالفقار احمد گوندل، منور ڈار ،محمد الیاس راجہ ،منصور الحق اور تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، تحریک انصاف ناروے کشمیر ونگ کے صدر دانش خان، مقبول خان ،شبیر خان، محمد سلیم، فرام درامن، ملک حمزہ سلطان ،محمد طارق، کوآرڈینیٹر تحریک انصاف ویمن صاعقہ تبسم ،ویمن ونگ کی سیکرٹری بی بی رضیہ چوہدری، زاہد اسلم، پی ٹی آئی ناروے کے سینئر عہدیدارعمران بشیر، رضا انور، وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئینے بھی اس مشعل بردار ریلی کی حمایت کی ہے۔پاک ناروے فورم کے صدر وسیم شہزاد، پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری عبدالحمید اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔ تحریک کشمیر ناروے کےوائس پریذیڈنٹ حاجی محمدافضال نے کہا کہ میری تمام سیاسی ،سماجی ومذہبی تنظیموں ،پاکستانی وکشمیری کمیونٹیز سے گزارش ہے کہ 5 فروری2022بروز ہفتہ کو تمام اختلافات بھلا کر مظلوم کشمیریوں کے حق کے لئےباہر نکلیں۔ 
یورپ سے سے مزید