• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان شہری کا شناختی کارڈ بنوا کر دینے والا سابق نادرا افسر گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے پاکستانی خاندان کا فرد ظاہر کرکے افغان شہری کو پاکستانی قومی شناختی کارڈ بنواکر دینے والا سابق نادرا افسر کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے مطابق سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبران اولیور نے نعمت اللہ نامی افغان شہری کو احمد جان نامی پاکستانی کے اہل خانہ کا حصہ بنایا،جعلسازی کے حوالے سے ایف آئی اے کوئٹہ میں درج انکوائری کو کراچی منتقل کیا گیا،متاثرہ پاکستانی شہری کی شکایت پر تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزم نے بطور سابق انچارج نادرا رجسٹریشن سینٹر غربی تعیناتی کے دوران جعلسازی کی،ملزم کے خلاف فارنر ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ایف آئی اے کے مطابق جعلسازی میں ملزم کے دیگر ساتھیوں کے کردار بارے تحقیقات جاری ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید