• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا پٹھان کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود پٹھان کالونی مکہ چوک میں شیر بہادر ڈیرےکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ انور خان ولد شیر محمد کے نام سے کی گئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی اسی علاقے میں دکان ہے جہاں وہ قسطوں پر سامان فروخت کرتا تھا ،مقتول کا آبائی تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سے کچھ چھینا نہیں گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ لین دین کے تنازع پر اسکا قتل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید