• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کیے بغیر کراچی کو ’’فائر سیف سٹی‘‘ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن نے محکمہ فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کیے بغیرشہر کو ’’فائر سیف سٹی‘‘ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ایسوسی ایشن نےفائر فائٹرز کو بہترین علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی، انہیں 31ماہ کا اوور ٹائم ادا کرنے، 2018سے وفات پاجانے والے فائر فائٹرز کے بچوں کی فوتگی کوٹے پر بھرتی، 316 خالی اسامیوں پر میرٹ اور سن کوٹے کی بنیاد پر بھرتی کئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید