کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 30 جنوری کو پی ایس پی ملک میں خاموش انقلاب کی بنیاد ڈالے گی۔ پاک سر زمین پارٹی 30 جنوری کے احتجاجی مارچ سے ہم یا تو سندھ کے حقوق لےکر اٹھیں گے یا پھر موت کو گلے لگائیں گے۔ ظلم پر خاموشی ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والوں کا پیپلز پارٹی زندہ رہنا مشکل کردے گی۔ پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف عوام کو اب گھروں سے نکلنا ہوگا، خاموشی آپشن نہیں رہا۔ کراچی سے کشمور تک سندھ پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشتگردی کا شکار ہے۔