• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا خطرہ، ملک میں ریڈ الرٹ، وزارت داخلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے، صوبائی حکومتوں کو سیکورٹی کیلئے مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ 

ہفتہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر صوبائی حکومتوں کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کر سکتے ہیں اس لئے سیکورٹی کو سخت کیا جائے تمام اہم مقامات پر سیکورٹی کو بڑھانے کیلئے آئی جیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید