• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر رسیدگی کو ریورس کرنے کیلئے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی کوششیں، بایو ٹیکنالوجی کمپنی کو تین ارب ڈالرز کی ریسرچ گرانٹ دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) رواں ہفتے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکا کے معروف سائنسدان، ہال بیرون، دوا ساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائین (جی ایس کے) میں پانچ سال تک کام کرنے کے بعد اسے چھوڑ کر آلٹوس لیب نامی کمپنی کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ 59؍ سالہ سائنسدان اب سان فرانسسکو میں قائم کمپنی میں انسانی خلیوں پر ریسرچ کے ایک پروجیکٹ پر کام کریں گے۔ اس تحقیق کا مقصد خلیوں کو دوبارہ جوان بنانا ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں خلیوں کو بیماری سے پہلے کی پوزیشن میں (ریورس) لایا جا سکے۔ Cellular Programming یعنی خلیوں کی پروگرامنگ کے پروجیکٹ کو خلیوں میں نئی جان لانے کیلئے ثابت کیا جا چکا ہے اور ماہرین اس تکنیک کو الزائمر اور کینسر جیسے امراض سے نمٹنے کیلئے ایک اہم پروگرام سمجھتے ہیں، یہ دونوں امراض عمر رسیدگی (Aging) سے جڑے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی امیزون کے مالک جیف بیزوس اور روس کے امیر شخص یوُری ملنر ایسے افراد میں شامل ہیں جو بایو ٹیکنالوجی کمپنی آلٹوس لیب کی معاونت کر رہے ہیں اور اگست تک اس کمپنی کو تین ارب ڈالرز بطور ریسرچ گرانٹ دے چکے ہیں۔ فنڈز ملنے کے بعد سے کمپنی نامور سائنسدانوں کی کر رہی ہے اور تیزی سے ملازمین بھرتی کر رہی ہے۔ گزشتہ سال ہی اس کمپنی نے امریکا اور برطانیہ میں اپنی لیبارٹریز قائم کی تھیں جبکہ سلیکون ویلی اور سان ڈیاگو میں بھی کمپنی کے آپریشنز موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید