• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل کی ٹکر سے ڈی ایس پی ٹریفک زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سیونتھ ایونیومیں ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کی ٹکرلگنے سے ڈی ایس پی ٹریفک زخمی ہوگئے ،تھانہ کوہسارکو سب انسپکٹر اورنگزیب نے بتایاکہ سیونتھ ایونیو میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس بریفنگ دے رہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل نمبر بی ایف ایم 654جس پردولڑکے سوارتھے ون ویلنگ کرتے ہوئے آئے جن کوروکنے کی کوشش کی توانہوں نے موٹرسائیکل ڈی ایس پی ارشادعلی ابڑوسے ٹکرادی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ دونوں ملزمان اپنی موٹرسائیکل موقع پرچھوڑکربھاگ گئے ایک لڑکے کاشناختی کارڈموقع پرگرگیا جس کانام بلال احمدولدشکیل احمدمعلوم ہوا۔
اسلام آباد سے مزید