• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں آویزاں بل بورڈز جان لیوا ہوسکتے ہیں، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اعلیٰ عدالتوں کے احکام ہوا میں اُڑا کر شہر کی اہم شاہراہوں، گرین بیلٹس، فٹ پاتھ اور بلند عمارتوں پر دیوہیکل اشتہاری بورڈز لگا کر شہر کا نقشہ جنگل میں تبدیل کردیا ہے، پورے شہر میں غیر قانونی بل بورڈز آویزاں ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، غیر قانونی بل بورڈز شہریوں کیلئے جان لیوا ہوسکتے ہیں، گذشتہ روز کراچی میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث متعدد مقامات پر اشتہاری بورڈ زمین پر آگرے جس سے متعدد شہری شدید زخمی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اِن کی تنصیب میں قواعد کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا ایسا لگتا ہے کہ جب تک اشتہاری بورڈ گرنے سے کوئی قیمتی جانی نقصان نہیں ہوگا اس وقت تک حکومت حرکت میں نہیں آئے گی،بطور عوامی نمائندہ ہم کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی بل بورڈز شہرسے ختم کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید