• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین کی طرح بابر نے لاہور کراچی کا میچ سنسنی خیز قرار دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ سنسنی خیز ہوتا ہے، ہم انجوائے کرتے ہیں،شائقین بھی بہت دلچسپی لیتے ہیں، اس مرتبہ بھی اچھا کھیلنے کی کوشش ہو گی۔ اتوار کو آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کراچی کنگز کی کپتانی ملی، کوشش کرونگا کہ عماد وسیم کی طرح اچھی کپتانی کو برقرار رکھوں۔ شاہین ہمیشہ ٹف ٹائم دیتے ہیں اور حارث کو بھی محتاط ہو کر کھیلنا پڑتا ہے۔ پیٹرمورز کےآنے سے بہت فائدہ ہوا ہے۔انہوں کہا کہ تماشائیوں کی وجہ سے انجوائمنٹ ہوتی ہے، کراؤڈ کم ہوا ہے لیکن پروٹوکولز کا بھی خیال رکھنا ہے، اس کا ہم سب کو ہی فائدہ ہے۔ محمد عامر میچ وننگ بولر ہے۔شرجیل خان فٹنس پر کام کر رہے ہیں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے ابھی مزید فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اسپورٹس سے مزید