• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان خلیل الرحمان کے ورثا کیساتھ کھڑی ہے،عامر خان

ٹنڈوالہ یار( مستجاب الرحمن)دو روز قبل ٹنڈوالہ یار شہر میں احاطہ عدالت میں ایک بے گناہ شخص کوانسپکٹر شمس کھوکر کی موجود گی میں پولیس کی بھاری نفری کے سامنے عدالت کے دروازے پر قتل کردیا گیاان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر عامر خان، ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزیر امین الحق نے ٹنڈوالہ یار میں خلیل الرحمٰن عرف بھولو خانزادہ کے وارثوں سے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ جب واقعہ کے خلاف احتجاج ہوا تو اس پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے تشدد کیا جس کا فرزند قتل ہوا وہ روئے بھی نہیں اور اپنا حق بھی نا مانگے چند لوگ سندھی مہاجر کا نام دیکر واقع کو الگ رنگ دینا چاہتے ہیں ہم ہر گز لسانیت نہیں چاہتے مگر کچھ لوگ لسانیت کا الزام ہم پر ہی دے رہے ہیں یہ سندھ حکومت خود کررہی ہیں لسانیت جس طرح مقتول کے ورثاء پر خواتین پر لاٹھیاں چلائی شرم آنی چاہیے۔لسانی بل پاس کراکر کس نے لسانیت کی تفریق کی ٹنڈوالہ یار میں عدالت کے سامنے تحریکی ساتھی خلیل الرحمان کے قتل کا افسوس ناک واقعہ ہوا سندھ بھر میں تشویش کی لہر اُٹھی دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں سندھ اسمبلی ہو یہ قومی اسمبلی میں آواز اُٹھائینگے اس قتل کے واقع میں سندھ پولیس ملوث ہے کیا سازش تھی کہ چند ہی روز میں چار تاریخیں دی گئی کیس میں مفرور ملزم عدالتوں کے سامنے گھوم رہے ہیں ایک قاتل شاہانہ انداز میں سیلیفیاں بنا رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہم انصاف کے لئے آتے ہیں تو سروں سے چادر کھینچ لی جاتی ہیں۔سب متحد رہیں یہ ظالم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے میں سندھ کے سندھی بھائیوں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتا ہوں لاڑکانہ میں و دیگر علاقوں میں نوکریاں بیچ دیتے ہیں سندھ میں بسنے والے مہاجروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہم تحریکی ساتھی خلیل الرحمان کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دینگے واقع کے مطالق وفاقی حکومت سے بھی بات ہوئی اور آئی جی۔ڈی آئی جی سندھ سے بھی بات ہوئی ہے جنہوں نے مکمل تحقیقات کے بعد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ڈی آئی جی حیدرآباد نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے ہمارے بے گناہ 15 افراد کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید