• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت فاطمہ ؓکی زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، زاہدہ خانم بخاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر خانہ فرہنگ ایران ملتان زاہدہ خانم بخاری نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ کی زندگی پوری دنیا کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے،مسلم معاشرے کی خواتین اگر سیدہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو اس سے نہ صرف اْن کی دنیا و آخرت سنور جائے گی بلکہ انہیں درپیش مسائل بھی حل ہوجائیں گے،حسنین کریمین کی والدہ کی تربیت نے دنیا کو انسانیت کے شہزادے عطا کئے۔ان خیالات کا اظہار حضرت فاطمہ ؓکے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض قیصر مگسی نے سرانجام دئیے جبکہ معروف شعراء نے خاتون جنت کی شان میں منقبت پیش کی۔ تقریب میں قمر رضا شہزاد، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، حیدر زمان گردیزی،نوازش علی ندیم، مبارک علی شمسی سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید