• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ورکرز یونین کا ملازمین ترقیوں کے کیسز میں تاخیر پر اظہار تشویش

پشاور(وقائع نگار) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختون خوانے سی اینڈ ڈبلیو ملازمین کی ترقیوں اور ٹائم پے سکیل میں تاخیری حربوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ محکمے کے ملازمین کے مسائل فوری حل کئے جائیں ۔ایک بیان میں پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد نے حکومت کی جانب سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین کو درپیش مشکلات اور حل طلب مسائل کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملازمین کے ترقیاتی عمل، ظالمانہ ڈائنگ کیڈر پالیسی ، کلاس فور تعلیم یافتہ ملازمین کو بلا تفریق جونیئر کلرک کی پوسٹوں پر ترقی، ناخواندہ اور ترقی سے محروم ملازمین کے لئے ٹائم پے سکیل کا اجراء، محکمانہ امتحان پاس کرنے والے روڈ انسپکٹروں کو سب انجینئرز کی پوسٹوں پر ترقی، فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی بھرتی میں بلا وجہ تاخیر افسوسناک ہے انہوں نے ان جائز مطالبات پر فی الفور عمل درآمد کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔
پشاور سے مزید