• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کی کسان ریلی آج، بھرپور تیاریاں، کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھیں گے، زرداری

اسلام آباد ( وقائع نگار) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آج ملک بھر میں ڈویژنل سطح پر پی پی پی کے تحت کسان ٹریکٹر ٹرالی ریلی کا انعقاد ہوگا،ریلی کیلئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں،بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد میں ریلیوں سے خطاب کرینگے.

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھیں گے،،خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے،، بلاول حیدرآباد میں دوپہر تین بجے سٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب ٹھنڈی سڑک پر حیدرآباد ڈویژن کے مختلف شہروں اور تحصیلوں سے آنے والی ریلیوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور خطاب کے بعد لاڑکانہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ اگلے روز لاڑکانہ میں 25 جنوری بروز منگل کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے.

بلاول 26 جنوری بروز بدھ کو لاڑکانہ میں سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کے منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا ٹاک بھی کریں گے۔

صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کسان ریلی پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کسانوں کو کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہوگئی،کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی اور کسانوں کا معاشی استحصال ہے،خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی اور کسانوں کو اپنی فصلوں کو مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذرعی طور پر مضبوط پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ کسان ٹریکٹر ریلی کا مقصد کسانوں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید