• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام گیس بچانے کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال کریں، ایرانی وزیر پٹرولیم

تہران(اے ایف پی) ایران کے وزیر برائے پٹرولیم نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سردی کی وجہ سے ایندھن کے زیادہ استعمال کو روکنے کے گرم کپڑوں کا زیادہ استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ عوام سردی سے بچاؤ کے لئے ہیٹر کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

روس کے بعد ایران گیس کے وسائل رکھنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ تیل پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔

 ایران میں گیس تقریبا مفت فراہم کی جاتی ہے کیونکہ حکومت عوام کو تقریبا رعایتی نرخ پر فراہم کرتی ہے۔

 پٹرلیم کے وزیر جاوید اویجی نے گیس کے استعمال کو کم کرنے کے لئے گرم کپڑوں کے استعمال پر زور دیا ہے۔

 انہوں نے گیس بچانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس مستقبل کے لئے بچائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 692 ملین کیوبک میٹر گیس استعمال ہوئی ہے۔

ایران میں کئی شہریوں میں سخت سردی پڑنے کا اطلاعات ہیں اور گزشتہ24گھنٹوں میں ایران کی گھریلوں صارفین نے 692ملین کیوبک میٹر گیس استعمال کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید