• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر،شاہین اور رضوان، پاکستان کے 3 انکریڈیبل ہیں، بورڈ چیف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اینکریڈیبل 3 کا نام دے دیا ہے۔ پیر کو کراچی میں انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ آج آپ کی وجہ سے قابلِ دید اور مالا مال ہوگئی ہے۔ کرکٹ کے مداحوں کے لیے بھی یہ کافی فخر کا لمحہ ہے، آپ کی بدولت فینز نے ایک نئی شروعات دیکھی۔ لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے والد کے نام پر اسکالر شپ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ شاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈ ملنے سے دیگر نوجوان متحرک ہوں گے ۔ لاہور قلندرز نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے رہے گی۔سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو کرکٹ نے بہت نام دیاہے ۔انہوں نے لاہور قلندرز کے کام کو سراہا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کے کیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بے شک آپ لوگ تحسین کے مستحق ہیں، اب ہمارے پاس سپر اسٹارز سے بھری ٹیم ہے۔ رضوان، بابر اور شاہین کو ایک بار پھر مبارکباد۔ سابق کپتان شعیب ملک نےکہا ہے کہ بابر اعظم کامیابی کے مستحق ہیں۔ اسی طرح مضبوط انداز میں آگے بڑھتے رہیں اور ملک کو قابل فخر بنائیں۔افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے کہا کہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ایوارڈ جیتنے پر بہت مبارک ہو ۔

اسپورٹس سے مزید