• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی تاجر نے میچ فکس کرنے کیلئے پھنسایا، برینڈن ٹیلر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کےکرکٹر برینڈن ٹیلر نے کہا ہے کہ 2019 میں 15 ہزار ڈالر کے عوض بھارت آنے کی دعوت دی گئی۔ دو سال سے ذہنی بوجھ کا شکار ہوں، ضروری ہے کہ کہانی سب کو بتاؤں۔ 2019 میں بھارتی بزنس مین نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے دعوت دی تھی ۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چار ماہ تک شدید دباؤ میں رہا، پھر یہ سوچ کرآئی سی سی سے رابطہ کیاکہ وہمیری مجبوری سمجھے گی مگر ایسا نہیں ہوا۔ آئی سی سی کو سب تفصیلات بتادیں، معلوم ہوا ہے وہ مجھ پر پابندی لگانا چاہ رہے ہیں، آئی سی سی کا ہر فیصلہ قبول کروں گا۔ زندگی واپس ٹریک پر لانے کیلئے بحالی کے مرکز میں داخل ہورہا ہوں۔ اس وقت زمبابوے کرکٹ سے تنخواہیں نہیں ملی تھی ، میں نے ملاقات پر رضامندی ظاہر کردی، بھارت پہنچنے پر مجھے ڈنر پر لے جایا گیا جہاں کوکین کا نشہ بھی کرایا گیا۔ اگلی صبح چھ افراد میرے کمرے میں داخل ہوگئے، ان افراد نے میری نشہ کرتے ویڈیو دکھا کر مجھے فکسنگ کیلئے بلیک میل کیا۔ اس وقت اپنی حفاظت کا خطرہ تھا، میں نے ہاں کردی پھر زمبابوے واپس آیا، اس وقت 15 ہزار ڈالرز دیے گئے اور کہا گیا یہ فکسنگ کا ایڈوانس ہے۔