• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، دستاویزات کے بغیر سفر کیلئے سرحد پر نیا نظام

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )پاکستان نے چمن سرحد پر سفری دستاویزات کے بغیر سفر کرنے والے پاکستانی اور افغان شہریوں کے لیے نیا خود کار نظام متعارف کرا دیا ہے،افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ، پاسپورٹ حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا سے منسلک اس کمپیوٹرائزاڈ نظام کے ذریعے افغان شہریوں کا ریکارڈ مرتب کر کے انہیں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔ ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کی ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق ’اب پاک فوج کی مدد سے انٹیلی جنس ویری فیکشن ایکسس سسٹم (آئی وی اے ایس) چمن سرحد کے باب ِدوستی پر نصب کر کے پیدل آمدروفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے 21 کاؤنٹرز قائم کر کے 60 اہلکار تعینات کر دیئے،اب بائیو میٹرک بارڈر سسٹم کے ذریعے دستاویزات کی تصدیق کر کے لوگوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید