• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سندھ گرلز اسکاؤٹس کیمپوری 27 جنوری سے شروع ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی سندھ گرلز اسکاؤٹس کیمپوری 27جنوری 2022ء سے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال کراچی میں شروع ہو گی جو30جنوری تک جاری رہے گی کیمپوری ڈائریکٹر کے فرائض لیڈر ٹرینر ظفر سلطانہ انجام دیں گی کیمپوری کے تین سب کیمپوں میں سندھ بھر سے آئی ہوئی گرلز اسکاؤٹس کو رکھا جائے گا افتتاحی تقریب 27 جنوری 2022 کی سہہ پہر منعقد ہو گی واضح رہے یہ کیمپوری پاکستان کی پہلی کیمپوری ہو گی جس کی تمام زمہ داریاں گرلز اسکاؤٹس انجام دیں گی جس کی نگرانی صوبائی سیکریٹری سید اختر میر خود کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید