• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف تمام کیسز کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو 21 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ بتائیں اسلام آباد میں مقدمات کا اندراج کر کے دو مقدمات کا ٹرائل پشاور میں کیوں کیا جارہا ہے؟ درخواست گزاروں کو مقدمات میں مدعی کیوں نہیں بنایا گیا؟ پیر کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گستاخانہ مواد کے خلاف درخواستوں پر ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے بتایا کہ 17 میں سے 13 درخواستیں انکوائری کے بعد نمٹا دیں ، چار درخواستوں پر ایف آئی آر درج ہوئی۔ متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تفصیلات مانگی تھیں جو فراہم نہیں کی گئیں۔ پی ٹی اے سے گستاخانہ مواد بلاک کروا کے درخواستیں نمٹائیں۔

اہم خبریں سے مزید