• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دو ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری

اسلام آباد ( ایوب نا صر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کے دو ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے ، با خبر ذرائع کے مطابق فنڈز لوکیٹ ہونے کے بعد بھرتی کے لیے وزارت داخلہ کی طرف سے اخبارات میں باقاعدہ اشتہار دیاجا ئے گا، وفاقی پولیس میں صوبوں کے کوٹہ کے تنا سب سے بھرتی کی جا ئے گی تاہم 50 فیصد کوٹہ اسلام آباد کے ڈومیسائل والوں کے لیے مختص ہو گا ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی منظور شدہ نفری کی تعدادساڑھے 11 ہزار بتائی جا تی ہے جبکہ اس وقت مجموعی طور پر 9900 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں،جن میں35 ڈی ایس پی ، 167 انسپکٹر ،491 سب انسپکٹر ،ایک ہزار اے ایس آئی ،1542 حوالدار اور 6665 کانسٹیبل موجود ہیں،1600 اہلکار منظور شدہ نفری سے کم ہیں،نئی بھرتی سےکمی پوری ہو جا ئے گی ،بھرتیوں کے حوالے سے جب آئی جی احسن یونس سے استفسار کیا گیا کہ کیا بھرتی سیا سی سفارشوں پر ہو گی تو انہوں نے کہاکہ امید رکھیں اسلام آباد میں بھرتی صرف میرٹ ہو گی ،جسمانی فٹنس اور تعلیمی معیار پر پورا اترنا پہلی شرط ہے ۔
اسلام آباد سے مزید