• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مین ہولز پر ڈھکن کی موجودگی 15روز میں یقینی بنائیں گے،سیکرٹری بلدیات

لاہور(خصوصی رپورٹر) محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبہ بھر میں مین ہولز کے ڈھکن لگانے کے اقدامات تیز کردیئے،سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے لوکل گورنمنٹس سے کمپلائنس رپورٹ طلب کر لیں، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے کہا کہ چیف افسران مین ہولز 100فیصد بند کروا کے کمپلائنس رپورٹ پیش کریں اور کارروائی سے پہلے اور تکمیل کے بعد کی تصاویر بہ حیثیت ثبوت کمپلائنس رپورٹ میں شیئر کی جائیں۔چیف افسران اپنی متعلقہ حدود میں تمام مین ہولز پر ڈھکن کی موجودگی 15روز کے اندر یقینی بنائیں گے۔کھلے مین ہولز موجود ہونے کی صورت میں چیف افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔