• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان مقد مہ قتل ،ماں بیٹے کو53 سال قید،8 لاکھ جرمانے کی سزا

پشاور(نیوزرپورٹر)کریمنل ماڈل کورٹ مردان کے جج افتخار الہی نے شہری کو قتل کرنے پرماں بیٹے کو مجموعی طورپر53سال قید بامشقت اور8لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی استغاثہ کی جانب سے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرذوالفقارعلی نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق خاتون مسماۃ زری اوراس کے بیٹے سکندرحیات ساکنان گڑھی کپورہ نے 24مئی2017ء کوگھرمیں داخل ہونے والے غیرمردفرمان کوقتل کیاتھا جس پرتھانہ گڑھی کپورہ نے قتل کامقدمہ درج کرکے ملزمہ اوراس کے بیٹے کو گرفتار کرکیا گیا جبکہ ملزمہ نے مقامی عدالت میں اقبالی بیان بھی قلمبند کر ایا، عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ لائق زری کو28سال قید 4لاکھ روپے جرمانہ اوربیٹے سکندرحیات کو 25سال قید بامشقت اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی ۔
پشاور سے مزید