• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹرز بھی ببل کا حصہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے دوران کمنٹیٹرز اور براڈ کاسٹرز کو بھی ببل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کمنٹیٹرز کو تیسری منزل سے گرائونڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے جہاں عارضی طور پر لکڑی کا کمنٹری باکس بنایا گیا ہے۔ تیسری منزل میڈیا کے لئے مخصوص ہے۔ لفٹ بھی پی سی بی افسران اور صحافی استعمال کریں گے۔گرائونڈ اسٹاف بھی گھر نہیں جاسکے گاان کے لئے رہائش کا انتظام ہائی پرفارمنس سینٹر میں کیا گیا ہے۔ پریس باکس میں صرف25فیصد صحافی بیٹھ سکیں گے۔

اسپورٹس سے مزید