• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقن فٹبال، کیمرون اور گمبیا کامیاب، بھگڈر سے 8 افراد ہلاک

یائونڈے (جنگ نیوز) افریقن کپ آف نیشن میں گمبیا نے گنی کو 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا واحد گول موسی بیرو نے کیا۔ اس سے قبل میزبان کیمرون نے کوموروز کو 2-1 سے مات دے کر لاسٹ ایٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔دریں اثنا اسٹیڈیم کے باہر بھگڈر سے آٹھ مردو خواتین ہلاک اور 50 سے زخمی ہوگئے۔ کورونا کے سبب 60ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم میں 60فیصد تماشائیوں کو اجازت دی گئی تاہم کیمرون کے میچ کےسبب اسے 80 فیصد تک بڑھا دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق 50ہزار افراد نے میدان میں داخلے کی کوشش کی جو حادثے کا سبب بنی۔