میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلیا کی عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں امریکی حریف جیسکا پیگولا کو شکست دی۔ مینز سنگلز میں رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے، معدے کے تکلیف کے باوجود انہوں نے کینیڈا کے ڈینس شاپلوف کو زیر کیا، تاہم شاپلوف نے میچ کے دوران ریفری پر جانبداری کا الزام لگایا۔