• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی سے جھگڑا کرنے والے شہری کو نیب نے گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی عبد اللہ شیخ سے جھگڑا کر نے والے شہری وکاش کو نیب راو لپنڈی کی ٹیم نے کراچی سے گرفتار کرلیا ، وکاش نے عبداللہ شیخ کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دی تھی ،وکاش کی گرفتاری منگل کو نیب اعلامیے میں ظاہر کی گئی اور وکاش پر کورنگی میونسپل کارپوریشن کے فنڈز میں خورد برد کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، اہلخانہ نےالزام عائد کیا ہےکہ عبداللہ شیخ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے وکاش کو گرفتار کر ایاہے، وکاش نے مار پیٹ کرنے اور بہن سے لاکھوں کی جیولری چھیننے، عبداللہ شیخ پر نشے میں ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔