لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف پنجاب کے صدر و وفاقی وزیرشفقت محموداور جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں نے ن لیگی رہنماء شاہدخاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن انڈیکس میں اضافہ نوازشریف اور آصف زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہوا اور یہ ملک کو لوٹ کر قرضوں کے انبھار لگا کرگئے تھے، الیکشن چور ی اورہائبرڈ نظام ن لیگی قیادت کا وطیرہ رہاہے جو دھاندلی اور ووٹ چوری کر کے حکومت آتے رہے ہیں۔، وزیراعظم عمران خان سے کرپشن میں اضافے کی وجہ پوچھنے سے پہلے شاہدخاقان عباسی اپنی اور اپنے لیڈروں کی کرپشن پر نظر ڈالیں، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پرانی تنخواہ پر ہی کام کرتی رہے گی، رہنماؤں نے کہاکہ پوری دنیا کورونا وباء کی وجہ سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، یورپ اور دیگر ممالک کی معیشت کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔