• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین آگاہی اور گھنٹہ گھر چوک پر انسداد تجاوزات کیمپ قائم کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گھنٹہ گھر اور حسین آگاہی بازار کا دورہ کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی و اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو تجاوزات کے مستقل خاتمے کا الٹی میٹم دے دیا ہے،عارضی آپریشن کے بجائے تاجر برادری سے ملکر تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں، حسین آگاہی اور گھنٹہ گھر چوک پر مستقل انسداد تجاوزات کیمپ قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ تجاوزات مافیا کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ایک انچ پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کرینگے، ندیم قریشی نے تاجر یونین سے اپیل کی وہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں تجاوزات کا ازخود خاتمہ کریں۔
ملتان سے مزید