• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے چار سال سے زائد عرصہ میں 539 ارب روپے وصول کئے، رپورٹ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)نیب کی جاری رپورٹ کے مطابق نیب نے چار سال سے زائد عرصہ میں 539 ارب روپے وصول کئے، اب تک 501729 شکایات موصول ہوئیں اور 498256 کو نمٹادیا گیا جبکہ 1353 ارب کے 1237 ریفرنس زیر سماعت ہیں.

تفصیلات کے مطابق نیب نے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی قیادت میں گزشتہ چار سال سے زائد عرصہ کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق نیب نے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 539 ارب وصول کئے ہیں جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے.

نیب کو اب تک 501729 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 498256 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے، 16307 کی تحقیقات کی اجازت دی جن میں سے 15475 کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، نیب نے 10365 انکوائریاں شروع کیں جن میں سے 9299 انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں.

قومی احتساب بیورو نے 4707 تحقیقات کی اجازت دی جن میں سے 4373 تحقیقات مکمل کی گئی ہیں، نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 3776 ریفرنس دائر کئے.

اسوقت مختلف احتساب عدالتوں میں 1237 ریفرنس زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 1353 ارب روپے ہے، قومی احتساب بیورو کو سب سے زیادہ شکایات جعلی ہاؤسنگ اور کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں موصول ہوتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید