• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا طاقت پر مبنی مقابلے اور اسٹریٹجک غیر یقینی کا شکار ہے، سفیر خالد محمود

اسلام آباد (صالح ظافر) سفیر خالد محمود کا کہنا ہے کہ دنیا طاقت پر مبنی مقابلے اور اسٹریٹجک غیر یقینی کا شکار ہے۔ معروف سفارت کار اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین، سفیر خالد محمود نے کہا ہے کہ عالمی سیاست میں طاقت پر مبنی مسابقت کی شدت میں اضافہ، اسٹریٹجک غیر یقینی صورتحال اور بدلتے ہوئے سلامتی کے چیلنجز دوبارہ نمایاں ہو رہے ہیں۔ سینٹر فار اسٹریٹجک پرسپیکٹوز (سی ایس پی) میں “یورپ، نورڈک ممالک اور طاقت کی سیاست کی نئی حقیقت” کے عنوان سے منعقدہ عوامی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے سفیر خالد محمود نے اس امر پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں استحکام اور ادارہ جاتی سلامتی سے متعلق یورپ کے تصورات کو مسلسل آزمائش کا سامنا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید