• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی اقدامات لازمی، ہنگامی انخلا مشقیں سال میں 2 بار ہونگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ،نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی اقدامات لازمیقرار، ہنگامی انخلا مشقیں سال میں 2 بار ہونگی، فعال فائر الارمز، اسموک ڈیٹیکٹرز اور فائر ایکسٹنگوئشرز کی تنصیب ہر فلور پر لازمی ہوگی،رفیعہ ملاح کی تمام اسکولوں کو ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے نجی اسکولوں میں آتشزدگی کے واقعات کے پیش نظر حکومتِ سندھ نے فائر سیفٹی اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز، محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح کی جانب سے جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق تمام نجی اسکولوں کو فوری طور پر جامع فائر سیفٹی پروٹوکولز نافذ کرنا ہوں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول عمارتوں میں فعال فائر الارمز، اسموک ڈیٹیکٹرز اور فائر ایکسٹنگوئشرز کی تنصیب ہر فلور پر لازمی ہوگی، جب کہ ان آلات کی باقاعدہ جانچ، سروسنگ اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ہنگامی اخراج کے راستے اور سیڑھیاں ہر وقت کھلی، نمایاں طور پر نشان زدہ اور رکاوٹوں سے پاک رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق اسکولوں میں بجلی کی وائرنگ، لیبارٹریز، کچن، جنریٹر رومز اور دیگر حساس مقامات کا وقتاً فوقتاً معائنہ مستند ماہرین سے کروانا ہوگا تاکہ آگ اور برقی حادثات کے خدشات کم کئے جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید