• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے، پلاٹوں کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نے قیمتی پلاٹوں کو ٹھکانے لگانے کا نوٹس لے لیا وزیر بلدیات کی ہدایت پرڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے باقاعدہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ،گلستان جوہر بلاک 6 کے پلاٹ نمبرB-70 اور پلاٹ نمبر A-104 میں کی گئیں مبینہ جعلسازیوں سمیت فیڈرل بی ایریا اسکیم16 کے پلاٹ نمبر بی ایس57 اوردیگر پلاٹوں کی تحقیقات کیلئے دو سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی جو سات روز میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی کمیٹی میں ڈائریکٹر پارکس شکیل احمد خان اور ڈائریکٹر ریکوریز رفیق احمد خان کھوڑو شامل ہیں،مذکورہ افسران کو 5 مختلف پلاٹوں کی تمام ٹرانزیکشن،موٹیشن کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں گلستان جوہر بلاک 6 کا پلاٹ نمبرB-70 جو کہ 400 گز کا پلاٹ ہے اور کی مارکیٹ ویلیو 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے،اسی طرح دوسرا پلاٹ نمبرA-104 بلاک 6 ہے جوکہ حیران کن طور پر 240 گز کے بجائے340 گز کا ظاہر کیا گیا ہے،دیگر پلاٹوں میں فیڈرل بی ایریا اسکیم 16 کا پلاٹ نمبر بی ایس57،پلاٹ نمبر N-75 سیکٹر 44-B اسکیم کے جی آئی اورپلاٹ نمبرN-46 سیکٹر 44-B اسکیم کے جی آئی شامل ہیں،سیکریٹری کے ڈی اے کے دستخط سے جاری ہونے والے لیٹر میں تحقیقات کیلئے مقرر کئے گئے مذکورہ دونوں افسران کو 7 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،جبکہ تحقیقات میں تعاون نہ کرنے یا رکاوٹ بننے والے افسران کیخلاف محکمہ جاتی سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید