• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کی ذمہ دار سندھ حکومت، متاثرین کو مناسب معاؤضہ دیا جائے، جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ُ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کی کور کمیٹی نے گل پلازہ کے افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہیں اس سانحہ کاذمہ دار سندھ حکومت کو قراردیاہے،پیرصاحب پگاراکی زیرصدارت جی ڈی اے کور کمیٹی کے اجلاس میں 2024 کے انتخابات میں مبینہ ریکارڈ دھاندلی کیخلاف8 فروری کو احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس سے خطاب میں پیر صاحب پگارا نے کہاکہ سانحہ گل پلازہ کی تفصیلات جان کر دل خون کے آنسو روتا ہے، سندھ حکومت کی نااہلی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ نہ وہ وقت پر آگ بجھانے کا انتظام کرسکی اور نہ ہی مارکیٹ کے دروازوں کو توڑ کر اندر پھنسے لوگوں کو نکال سکی، اتنے بڑے سانحہ پر حکومتی اہلکار غائب رہے۔ اجلاس میں متاثرہ دکانداروں، جاں بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کو فوری اور مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید