• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزہ فراڈ، مائیگرنٹ اسمگلنگ اور جعلی پروٹیکٹر میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان اور جعلی پروٹیکٹر کے ذریعے بیرون ملک جانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پروٹیکٹر کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔حکام کے مطابق مسافر علی احمد فلائٹ نمبر PK-243 کے ذریعے ورک ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا۔مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد فاروق، نعلین اکبر، وکیل ندیم، محمد رمضان اور محمد اکرم شامل ہیں۔ملزمان کو سرگودھا، ساہیوال، منڈی بہاءالدین اور میانوالی سے گرفتار کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے شہریوں کو کینیڈا، اٹلی، عراق اور بحرین بھجوانے کے نام پر 68 لاکھ 20 ہزار روپے بٹورے۔ملزمان شہریوں سے رقم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید