• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے وکلا کی ہڑتال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں۔منگل کواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی ہڑتال سے متعلق اہم ریمارکس دئیے اور جواب کنندہ کے وکیل کی عدم پیشی پر آرڈر لکھوا دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا ہڑتال ہے اور وکیل اس وجہ سے پیش نہیں ہوئے ہوں گے اور استفسار کیا کہ وکلا کی ہڑتال کس وجہ سے ہے، جس پر بیرسٹر خوش بخت نے آگاہ کیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال ہے۔
اہم خبریں سے مزید