• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کی منظوری

پیرس/کراچی (رضاچوہدری/ نیوز ڈیسک) فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی منظوری، قومی اسمبلی نے بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا، ہائی اسکولوں میں موبائل فون پر قد غن بھی شامل ہے۔ آسٹریلیا کے بعد پابندی لگانے والا دوسرا ملک، قانون کے نفاذ کیلئے عمر تصدیق کا نظام لازمی قراردیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی نیشنل اسمبلی نے صدر ایمانویل میکرون کی حمایت سے ایک بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ ہائی اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر بھی قدغن ہوگی۔ یہ قانون 130 کے مقابلے میں 21 ووٹوں سے منظور ہوا اور اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں منظوری کی صورت میں اسے قانون بنا دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید