• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، سمبل آغا نے چناب ریجن کی ریجنل کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر ہیڈکوارٹرز راشد محمود لنگڑیال نےہیڈ آفس میں بھی سینئر عہدیدار تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 20 کی افسر سمبل آغا نے چیف، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور بعد ازاں انہوں نے کمشنر ان لینڈ ریونیو (چناب زون)، ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جبکہ گریڈ 19 کے افسر بہادر شیر آفریدی نے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس پشاور کے عہدے کا چارج چھوڑنے کے بعد ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو، کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کے عہدے پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید