• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں کچی آبادیوں کو بچائیں گے، مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ سندھ بھر میں کچی آبادیوں کو بچائینگے، وہاں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینگے، پی پی پی نے کبھی کسی جج، بیورو کریٹ یا کسی اور کو پلاٹ دینے کی مخالفت نہیں کی، امید ہے، غریبوں کو انکا حق ملنے پر بھی کوئی اعتراض نہیں کریگا، وفاقی حکومت بنی تالہ کے محل کو تو ریگیولرائز کردیتی ہے مگر غریبوں کی کچی آبادیوں کو ریگولر نہیں کرتی،سندھ بھر میں جہاں لوگ چالیس چالیس سالوں سے رہ رہے ہیں، ان کچی آبادیوں کے باسیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائینگے۔ کچی آبادیوں کو بچانے کے اس کام میں فروری سے مزید تیزی آئیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ کے 19 محلوں کے 8 ہزار سے زائد کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 150 افراد کو لیز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے، ایک کے بعد دوسری کچی آبادیاں گرانا شروع کردی گئیں اور ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ملک کی تمام قوتیں ایک ہوکر غریب کے سر سے چھت کا سایہ چھیننے پر تلی ہوئی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دکھ ہوتا ہے کہ گجر نالہ کی آبادیوں کو ریگولرائیز کرنے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن بنی گالا کی ریگیولرائیزشن میں کوئی مشکل حائل نہیں ہوتی۔

اہم خبریں سے مزید