• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو سیاستدان آمریت کی پیداوار ہوگا اسکا رویہ بھی آمرانہ ہوگا،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ جو سیاستدان آمریت کی پیداوار ہوگا اس کا رویہ بھی آمرانہ ہوگا، نہ گیٹ نمبر چار کو سیاستدانوں کی طرف اور نہ سیاستدانوں کو گیٹ نمبر چار کی طرف دیکھنا چاہئے.

سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی جمہوریت رہی وہ خالص نہیں رہی، اداروں سے قریب لوگ کہتے ہیں کہ ہر سیاسی لیڈر گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہے، جب ہر لیڈر گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہوگا تو جمہوریت خالص کیسے ہوگی.

اتائیوں اور نیم حکیموں کے مشوروں سے لائی گئی جمہوریت ایسی ہی آتی ہے جیسی اس ملک میں ہے، پاکستان میں سیاسی جماعتوں میں گروپس بنائے جاتے ہیں,

سیاسی جماعتیں بنائی جاتی ہیں، حکومتیں بنائی اور گرائی جاتی ہیں، جب لوگوں کو ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں شامل کروایا جائے گا تو خالص جمہوریت کیسے آئے گی،یہ جمہوریت اس لئے خالص نہیں ہوسکی کیونکہ ملاوٹ کرنے والے سبق دیتے ہیں کہ سب ناکام ہوگئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید