• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کارروائیاں، جعلی مہروں کی حامل 1800 چینی کی بوریاں ٹرکوں سے برآمد

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس کراچی اور کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ کی مختلف کارروائیوں میں جعلی ٹریک اینڈ ٹریس کی مہروں والی 1800چینی کی بوریاں اور 18کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان پکڑ لیا، 18کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان، چار کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی، پاکستان کسٹم نےکراچی ایئرپورٹ پرچار کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ریجنل ٹیکس آفس ٹوکراچی نے جعلی ٹریک اینڈ ٹریس سٹیمپ والے چینی کے 1,800بوریوں سے لدے ہوئے تین ٹرک پکڑ لیے ہیں ، ان لینڈ ریونیو انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کے اشتراک سے کی گئی انفورسمنٹ کی ایک کارروائی میں جعلی ٹریک اینڈ ٹریس مہروں والی چینی کی ترسیل کرنے والے تین ٹرکوں کو ضبط کر لیاہے۔یہ کارروائی قومی شاہراہ پر واقع سسی ٹول پلازہ پر کی گئی جہاں تین ٹرکوں میں بظاہر چمبر شوگر ملز کے مجموعی طور پر 1,800 چینی کی بوریاں موجود پائیں گئی۔
اہم خبریں سے مزید