• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن میں مقدمات سالوں سے زیر التواء رہتے ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے 72شوگر ملوں پر جرمانو ں کیخلاف مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی نظرثانی درخواستوں پرفریقین کو نوٹسز جاری کر کے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مسابقتی کمیشن میں مقدمات سالوں سے زیر التواء رہتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیاکہ تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد ہی فیصلہ جاری کیا جائے گا، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن اورجسٹس شکیل احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی ،درخواست گزار وکیل عاصمہ حامد نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے کمیشن کے بجائے معاملہ ٹریبونل کو ریمانڈ کیا تھا جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ آرڈر میں ٹریبونل کے بجائے کمیشن کو کیس سننے کے الفاظ شامل کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید