• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ سلمان ریلیف سنٹر؛ پاکستان میں ونٹر کٹس فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)کنگ سلمان ریلیف سنٹر ؛پاکستان میں ونٹر کٹس فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا ،منصوبے کے تحت ملک بھر کے مستحق خاندانوں میں 22ہزار سرمائی کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں جس سے تقریبا ایک لاکھ 54 ہزار افراد مستفید ہوں گے،اس سلسلے میں اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے فراخدلانہ تعاون پر شکریہ ادا کیا ، انھوں نے کہا کہ اخوت اور محبت کا یہ عمل دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کو مزید قریب تر کرنے کا سبب ہو گا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات بھائی چارے، محبت اور اعتماد پر مبنی ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، کنگ سلمان ریلیف سینٹر دنیا بھر میں انسانی فلاح و بہبود کے لئے سرگرمِ عمل ہے جس میں پاکستان بھی نمایاں طور پر شامل ہے، منصوبے کے تحت ملک بھر کے مستحق خاندانوں میں 22 ہزار سرمائی کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں جس سے تقریبا ایک لاکھ 54 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید