لاہور ( خبرنگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست اعلیٰ و سابق مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کو سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ان کے بیٹے صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن نے پڑھائی جس میں نامور دینی و مذہبی رہنماؤں، سیاسی شخصیات اوربڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔