• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کی ترقی مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،آصف خان

پشاور (وقائع نگار) ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان نے کہاہے کہ پشاور کی ترقی مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگاپشاور ر میں یکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے ٗ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات انہوں نے گزشتہ روز پشاور ریوائل پلان پروگرویس سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے محمد علی اصغر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اعجاز افضل نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ پی ڈی اے کی جانب سے پشاور میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی جبکہ پشاور ریوائل پلان کے حوالے سے بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان نے کہاکہ پشاور کو ماڈل اور خوبصورت بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں انہوں نے پی ڈی اے کو ترقیاتی کاموں میں تیزی اور بروقت تکمیل کرنے کی ہدایت کردی اس موقع پر ایم پی اے نے محمد علی اصغفر کو ڈی جی پی ڈی اے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور کہاکہ پشاور کیلئے انکی بیش بہا خدمات ہیں جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
پشاور سے مزید