• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لین دین کے دوران فائرنگ، شہری 4 گاڑیوں اور 20 موٹرسائیکلوں سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 4گاڑیاں ،1رکشہ ،ایک سائیکل اور 20 موٹر سائیکل چوری ہو گئے جبکہ ایک اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا۔ کروڑوں روپے کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔ ریس کورس سے سیدعزادار کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر 2 لاکھ کیش اور ایک لاکھ کے پرائز بونڈز، محمد غرفان سے اسلحہ کے زورپر 281000روپے، ائر پورٹ سے محمد شبیر کی الماری سے 2لاکھ روپے ریال، سونا مالیتی8لاکھ روپے ، واہ کینٹ سے پرویزاخترکے گھر سے 50ہزار روپے، سونا مالیتی4لاکھ روپے، کپڑے مالیتی20ہزار روپے، وارث خان سے رانی لطیف کے گھرسے 114بانڈز مالیتی 1لاکھ 71ہزارروپے اڑا لیے۔تھانہ کینٹ پولیس کونوٹ تبدیل کراتے ہوئے کم نوٹ دینے پر پوچھنے اور بحث مباحثے کے بعد ہوائی فائرنگ کر دی گئی۔ تھانہ بھارہ کہوکے علا قے مین مری روڈ پر مدثر کی دکان سے 3 لاکھ 50 ہزار وپے کی نقدی چوری ہو گئی۔ تھانہ وارث خان پولیس کو عامر محمودنے درخواست دی کہ وسیم شاہد نے مجھ سے طلائی زیورات 512گرام امانت لی جو اب واپس نہیں
اسلام آباد سے مزید