• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ پتھرائو سے 13پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت سنیاڑی میں تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن کے دوران اہل علاقہ کے پتھرائو سے 13پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایکسویٹر سمیت انفورسمنٹ کی متعدد گاڑیوں کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی تاہم شعبہ انسداد تجاوزات کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ زخمی کانسٹیبل احسان اللہ، اعجاز ثمر، کاشف، سجاد، وقار، عمر حفیظ، محمد مشتاق، محمد نواز اور آصف احسان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ شالیمار کی حدود میرا بیری مارگلہ ہلز کے دامن میں فاریسٹ لینڈ واگزار کرانے کیلئے کئے گئے آپریشن کے دوران حالات شدید کشیدہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے نگرانی ڈائریکٹر انفورسمنٹ فتح منان نے کرنی تھی تاہم وہ آفس سے باہر نہ نکلے۔ ادہر تھانہ شالیمار نے 120سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ 60کنال اراضی واگزار کرا لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید