• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں محکمہ جنگلات کی اراضی کے ریونیوسروے کی ہدایت

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے راولپنڈی ضلع میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی مشروم گروتھ کے باعث اسٹیٹ لینڈ کو قبضہ مافیا سے بچانے کیلئے محکمہ جنگلات کی اراضی(جنگل)کا ریونیوسروے کرانے کی ہدایت کردی ہے۔جس کے بعد سروے آف پاکستان کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔جنگلات کے ریونیو سروے کیلئے سروے آف پاکستان کو ادائیگیاں بھی کردی گئی ہے۔راولپنڈی ضلع کی تین تحصیلوں راولپنڈی، گوجرخان اور ٹیکسلا میں سات جنگلوں کی نشاندہی کرائی جارہی ہے۔جس میں سے چار راولپنڈی دو گوجرخان اور ایک ٹیکسلا میں ہے۔ سروے آف پاکستان نے جنگلات کی نشاندہی کیلئے تمام ریونیو ریکارڈ(عکس شجرہ،مساوی وغیرہ)طلب کرلیےہیں۔
اسلام آباد سے مزید