• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اشارے کے بغیر نہیں آسکتی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بغیر اشارے کے نہیں آسکتی، عمران خان کا لاڈلہ پن ختم ہوچکا البتہ ابھی غیر جانبداری قائم ہے، حکومت کی اہلیت کے سنجیدہ ایشوز سامنے آگئے اس کے پاس ڈیلیور کرنے کیلئے کچھ نہیں ، جہانگیر ترین ابھی اپنا جہاز کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس نہیں اتار رہے ہیں۔

میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی مدت ختم ہورہی ہو تو قیاس آرائیاں بڑھ جاتی ہیں، سیاسی استحکام یا عدم استحکام کا تعلق بھی اسی سے ہوتا ہے .

بدقسمتی سے ہمیشہ یہ مسئلہ سیاسی بنتا رہا ہے، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بغیر اشارے کے نہیں آسکتی، عمران خان کا لاڈلہ پن ختم ہوچکا البتہ ابھی غیرجانبداری قائم ہے، آصف زردری کی خواہش ہے کہ وہ لاڈلے بن جائیں، ان کے ساتھ بھی وہ کچھ ہو جو پچھلے ساڑھے تین سال میں اس لاڈلے کے ساتھ ہوا، ن لیگ بھی حکومت گرانے کیلئے ان کا کندھا استعمال کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے بعد صاف و شفاف انتخابات کی خواہشمند ہے

اہم خبریں سے مزید