• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، روڈا کی بحالی کا عبوری حکم واپس، کیس نمٹا دیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)کو کام سے روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم نامہ کیخلاف حکومت پنجاب کی جانب سے دا ئرکی گئی اپیلیں نمٹا تے ہوئے قرار دیاہے کہ راوی اربن منصوبہ کیس میں ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آ چکا ہے، حتمی فیصلے کے بعد عبوری آرڈر کے خلاف یہ اپیلیں غیر موثر ہوچکی ہیں،جسٹس اعجا زالاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم نامہ کیخلاف حکومت پنجاب کی جانب سے دا ئرکی گئی اپیلوں کی سماعت کی تو جسٹس اعجا زالاحسن نے فریقین کے وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کے حوالے سے مقدمہ میں کل لاہورہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آگیاہے۔

اہم خبریں سے مزید